سلیم خان، صوابی، خیبر پختونخوا
۲۰۰۴ء سے قرآنی تعلیم کے لیے وقف
جواہر القرآن سلیم خان ضلع صوابی، صوبہ خیبر پختونخواہ پاکستان کا ایک معروف دینی و تعلیمی ادارہ ہے۔
جس کا سنگ بنیاد شوال ۱۴۲۳ھ (۲۰۰۴ء) میں شیخ القرآن مولانا محمد طیب طاہری صاحب، شیخ القرآن والحدیث مولانا غلام حبیب صاحب، شیخ الحدیث والتفسیر مولانا مفتی مسلم صاحب اور شیخ الحدیث والتفسیر مولانا مفتی سراج الدین صاحب کے مبارک ہاتھوں رکھا گیا۔
بعد ازاں جامعہ کی تعمیر نو کا سنگ بنیاد ۱۴۲۷ھ (۲۰۰۷ء) میں شیخ الحدیث والتفسیر علامہ محمد یار بادشاہ صاحب کے دست مبارک سے رکھا گیا اور اس موقع پر شیخ القرآن و شیخ الاسلام علامہ ولی اللہ کابلگرامی صاحب نے خصوصی دعا فرمائی۔
یہ ادارہ وحدت المدارس الاسلامیہ پاکستان کے ساتھ ملحق ہے اور دینی علوم کی اشاعت، قرآن و سنت کی تعلیم اور اصلاح معاشرے کے لیے مسلسل خدمات دے رہا ہے۔ جامعہ میں اس وقت درس نظامی کے ۱۰۰۰ سے زائد طلبہ اور حفظ و ناظرہ کے ۲۰۰ سے زائد طلبہ زیر تعلیم ہیں۔
دعوت، تعلیم، تزکیہ
ہر خاص و عام کے عقائد کی اصلاح کرنا اور اس کی انفرادی و اجتماعی زندگی کو سنت نبوی ﷺ کے سانچے میں ڈھالنا، اور اسلامی شعور پیدا کرنے کے ذریعے ان کی فکر کو بیدار کرنا۔
قرآن و سنت کی تعلیم کو معاشرے میں عام کرنا، تاکہ زندگی کے ہر شعبے کے لوگ اسلامی تعلیمات سیکھ کر دوسروں کی اصلاح کرنے والے بن جائیں اور اپنی زندگی کے ہر شعبے کو اسلامی تعلیمات سے وابستہ کریں۔
زندگی کے ہر شعبے میں خواہشات نفسانیہ سے اپنے آپ کو محفوظ رکھنا اور اعمال میں اخلاص، للّٰہیت اور محبت الٰہی کا رنگ پیدا کرنا۔
تمام انسانوں کو ایک دوسرے کے قریب لا کر محبت، اخوت اور بھائی چارے کا ماحول قائم کرنا اور معاشرے سے فساد، بدامنی، بے حیائی، ظلم، سودخوری اور رشوت خوری کو جڑ سے اکھاڑنا۔
دعوت، تعلیم، تزکیہ کے لیے معاشرے میں صالح اور نیک سیرت افراد پیدا کرنا، تاکہ وہ خود بھی صالح بنیں اور دوسروں کی اصلاح کا ذریعہ بنیں۔
جامعہ جواہر القرآن سلیم خان صوابی صوبہ خیبر پختونخواہ پاکستان
شوال ۱۴۲۳ھ / ۲۰۰۴ء
بدست شیخ القرآن مولانا محمد طیب طاہری صاحب
۱۴۲۷ھ / ۲۰۰۷ء
بدست شیخ الحدیث والتفسیر علامہ محمد یاربادشاہ صاحب
بدعائے شیخ القرآن وشیخ الاسلام علامہ ولی اللہ کابلگرامی صاحب
مدیر
حضرت مفتی مجتبیٰ عامر صاحب
الحاق
ملحق وحدت المدارس الاسلامیہ پاکستان
شیخ القرآن
شیخ القرآن والحدیث
اسلامی تعلیم کا ایک بڑھتا ہوا ادارہ
۱۰۰۰+
کل طلباء کرام
۱۰۰۰+
درس نظامی
۲۰۰+
حفظ و ناظرہ
تجربہ کار علماء اور اہل اساتذہ سے سیکھیں
شیخ الحدیث والتفسیر
شیخ الحدیث والتفسیر
۱۲+
کل اساتذہ کرام درس نظامی
۵+
اساتذہ حفظ وتجوید