دیکھیں۱۴۴۷
سلیم خان، صوابی، خیبر پختونخوا






دعوت الی اللہ، تعلیم قرآن و سنت اور تزکیۂ نفس کے ذریعے نسل نو کی فکری و عملی اصلاح اور دینی شعور کی بیداری۔

مدیر حضرت مفتی مجتبیٰ عامر صاحب
جامعہ جواہر القرآن، سلیم خان، ضلع صوابی، صوبہ خیبر پختونخوا (پاکستان) ایک خالص دینی، تعلیمی اور اصلاحی ادارہ ہے۔ اس مبارک ادارے کی ابتداء آج سے تقریباً ۲۳ سال قبل ایک چھوٹی سی مسجد سے ہوئی، جو بتدریج ترقی کرتے ہوئے آج ایک باقاعدہ جامعہ کی صورت اختیار کر چکی ہے اور دینی تعلیم و تربیت کے میدان میں نمایاں خدمات انجام دے رہا ہے۔ اس جامعہ میں سال بھر تقریباً ۱۵۰۰ طلبہ کرام زیر تعلیم رہتے ہیں، جبکہ دورہ ہائے ترجمہ القرآن کے دوران طلبہ کی تعداد بڑھ کر تقریباً ۴۰۰۰ تک پہنچ جاتی ہے۔ یہاں سے فارغ ہونے والے طلبہ علم دین کے ساتھ ساتھ مشائخ کرام کی دعاؤں اور تربیت سے آراستہ ہو کر دعوتی، اصلاحی اور انقلابی فکر کے ساتھ ملک کے مختلف علاقوں میں پھیل جاتے ہیں اور معاشرے کی دینی و اخلاقی اصلاح میں اپنا کردار ادا کرتے ہیں۔
یہ جامعہ دراصل دارالعلوم دیوبند کی فکر شیخ الہند کی اس مبارک تحریک کا تسلسل ہے جس کا مقصد قرآن و سنت کی تعلیم کو عام کرنا، تزکیۂ نفس کی روح کو زندہ کرنا، اور امت میں اسلامی شعور اور خلافت کے احساس کو بیدار کرنا ہے۔ اس فکر کی بنیاد اس علاقے میں شیخ القرآن علامہ محمد طاہر رحمہ اللہ نے رکھی تھی، جس کی روشنی آج بھی اس ادارے کے تعلیمی اور اصلاحی نظام میں نمایاں طور پر نظر آتی ہے۔
جامعہ اس وقت امیر جماعت اشاعت التوحید والسنہ و صدر وحدت المدارس الاسلامیہ پاکستان شیخ القرآن والحدیث مولانا محمد طیب طاہری صاحب کی امارت و قیادت میں اپنی دینی، تعلیمی اور اصلاحی خدمات انجام دے رہا ہے۔
جامعہ کے بانی و مؤسس اس علاقے کے ایک معزز زمیندار گھرانے سے تعلق رکھنے والے حضرت مولانا مفتی مجتبیٰ عامر ولد عبدالمتین، ساکن سلیم خان صوابی ہیں۔ آپ جامعۃ الامام محمد طاہر دارالقرآن پنج پیر سے فارغ التحصیل ہیں اور جامعہ روضۃ الاسلام نستہ چارسدہ سے متخصص ہے۔ آپ کا اصلاحی تعلق بھی وہیں سے قائم ہے اور آپ اپنے مرشدِ مکرم حضرت مولانا مفتی محمد مسلم نستوی صاحب مدظلہ سے منصبِ خلافت پر فائز ہیں۔
اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ وہ اس جامعہ کو اپنے نیک مقاصد کی تکمیل میں مزید کامیابی عطا فرمائے، اسے دن دگنی رات چوگنی ترقی نصیب فرمائے اور اسے دینِ اسلام کی خدمت کا مضبوط ذریعہ بنائے۔
یکم شوال، شبِ عید الفطر ۱۴۴۵ھ
بمقام: المسجد الحرام، باب العمرہ
إِنَّ الدِّينَ عِندَ اللَّهِ الْإِسْلَامُ
بے شک اللہ کے نزدیک دین اسلام ہی ہے
Indeed, the religion in the sight of Allah is Islam
Surah Aal-e-Imran (3:19)خَيْرُكُمْ مَنْ تَعَلَّمَ الْقُرْآنَ وَعَلَّمَهُ
تم میں سب سے بہتر وہ ہے جو قرآن سیکھے اور سکھائے
The best of you is he who learns the Qur'an and teaches it.
Sahih al-Bukhari 5027 — narrated by Uthman (RA)ہماری لائبریری سے اسلامی کتابیں ڈاؤن لوڈ کریں اور پڑھیں

اجتباء الجواهر
جواہر القرآن میں شامل ہوں اور ایک تبدیلی لانے والے تعلیمی تجربے کا آغاز کریں
ابھی داخلہ لیں